انسانی سمگلنگ کی روک تھام اور جبری مشقت کیخلاف آگاہی سیشن

انسانی سمگلنگ کی روک تھام اور  جبری مشقت کیخلاف آگاہی سیشن

وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ وزیرآباد میں انسانی سمگلنگ کی روک تھام اور جبری مشقت کے خلاف آگاہی سیشن و واک کا انعقاد کیا گیا۔۔۔

 واک کی قیادت صدر پرچم ویلفیئر فاؤنڈیشن اور ڈسٹرکٹ ممبر اینٹی ہیومن ٹریفکینگ ان پرسن محمد سرور چوہان اور پرنسپل ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ محمد آصف اقبال اور ایگزیکٹو تحصیل مینجمنٹ کمیٹی محمد عارف ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ وزیرآباد کے طلبا و طالبات کیلئے پرچم ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر انتظام سے انسانی سمگلنگ اور جبری مشقت کے خلاف جامع آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ طلبا کو غیر قانونی ہجرت کے خطرات، انسانی سمگلنگ کے طریقہ کار اور اس سے بچاؤ کے موثر طریقوں سے آگاہ کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں