اللہ کی زمین پر اسی کا نظام قائم کرنا چاہیے :ڈاکٹر سمیحہ راحیل

 اللہ کی زمین پر اسی کا نظام قائم  کرنا چاہیے :ڈاکٹر سمیحہ راحیل

گوجرانوالہ( نیوز رپورٹر )ڈپٹی سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی نے کہا ہے کہ اللہ کی زمین پر اسی کا نظام قائم کرنا چاہیے۔۔۔

 یہ سب سے بڑی عبادت ہے ،نیکی کا فروغ اور برائی سے ممانعت مسلم خواتین کا دینی فریضہ ہے ، اس مقصد کو اجتماعیت کی شکل دینے کا نام جماعت اسلامی ہے ،جماعت اسلامی نے خواتین کو یہ شعور دیا ہے کہ معاشرے میں حق و انصاف کی بالا دستی متوازن معاشرے کے لیے اہم ترین ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ویمن ونگ جماعت اسلامی ضلع گوجرانوالہ کے زیر اہتمام منڈیالہ تیگہ میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں