ڈاکٹر محمد شریف راٹھور کی پی ایم اے کیلئے خدمات ناقابل فراموش :ڈاکٹرعارف

ڈاکٹر محمد شریف راٹھور کی پی ایم اے کیلئے  خدمات ناقابل فراموش :ڈاکٹرعارف

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)بانی رکن وسابق صدر پی ایم اے گوجرانوالہ ڈاکٹر محمد شریف راٹھور کو پی ایم اے کا خراج عقیدت، کمیونٹی کیلئے خدمات ناقابل فراموش قرار دے دیں۔

صدر پی ایم اے کیپٹن ڈاکٹر عارف الرحمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر شریف راٹھور ہمہ وقت ڈاکٹر کمیونٹی کی خدمت کیلئے کمر بستہ رہتے تھے ، پی ایم اے گوجرانوالہ کی تاریخ انکی خدمات کے بنا ادھوری ہے ، انکا انتقال ڈاکٹر کمیونٹی کیلئے ناقابل تلافی نقصان ہے ۔ صدر پی ایم اے کا مزید کہنا تھا کہ مشکل کی گھڑی میں ہم راٹھور فیملی کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ مرحوم کے صاحبزادے ڈاکٹر عمر شریف راٹھور بطور سی ای او ہیلتھ گوجرانوالہ جبکہ ڈاکٹر حیدر شریف بطور ڈینٹل سرجن خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں