لدھیوالہ وڑائچ:امام مسجد کی 12 سالہ طالبعلم سے زیادتی ، ملزم فرار

لدھیوالہ وڑائچ:امام مسجد کی 12 سالہ طالبعلم سے زیادتی ، ملزم فرار

لدھیوالہ وڑائچ،عالم چوک (نامہ نگار ،نمائندہ خصوصی)ہرلانوالی میں امام مسجد نے مسجد کے ہجرے میں12سالہ طالبعلم کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

تھانہ لدھیوالہ وڑائچ کے علاقے ہرلانوالی کے رہائشی غلام قادر کا بیٹا (ع)گا ئو ں کی مسجد میں قاری زبیر کے پاس قرآن پاک پڑھتا تھا ،گزشتہ روز قاری زبیر نے (ع)کو ڈرا دھمکا کر مسجد کے ہجرے میں لیجا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ،چیخوں کی آواز سن کر دوسرے طالبعلموں نے دروازے پر دستک دی تو قاری زبیر فرار ہو گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں