حافظ آباد روڈ اور دومیل چوک سے 2منشیات فروش گرفتار
لدھیوالہ وڑائچ،عالم چوک (نامہ نگار ،نمائندہ دنیا )لدھیوالہ پولیس نے حافظ آباد روڈ اور دومیل چوک سے 2منشیات فروش گرفتار کر لئے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے حسنین سٹی کے قریب مشکوک شخص کو روک کر دوران تلاشی 2520گرام چرس برآمد کر لی ، منشیات فروش کی شناخت لقمان ساکن لدھیوالہ وڑائچ کے نام سے ہوئی جبکہ لدھیوالہ پولیس نے ہی دومیل چوک کے قریب دوران ناکہ منشیات فروش ارشد علی ساکن کوٹ شیرا کو گرفتار کر کے 1400گرام چرس برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے ۔