باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کا فٹنس کلبوں رات 8بجے بند کرنے پر اظہار تشویش
گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر )صدر پنجاب باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن ارشد محمود مغل، جنرل سیکرٹری گوجرانوالہ باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن خرم بٹ نے فٹنس کلبوں کو رات 8بجے بند کرنے کے حکومتی فیصلے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ۔۔۔
یہ اقدام نوجوانوں اور کھلاڑیوں کیلئے مشکلات کا باعث بن رہا ہے ، ان کا کہنا تھا کہ بیشتر افراد ملازمت اور دیگر مصروفیات کے باعث شام کے اوقات میں ہی ورزش کرتے ہیں، فٹنس کلبز صحت مند معاشرے کے قیام میں اہم کردار ادا کرتے ہیں،حکومت فٹنس کلبز کے اوقات کار پر نظرثانی کرے اور انہیں مناسب وقت تک کھلا رکھنے کی اجازت دی جائے ۔