کامونکے :رکشوں کی بھرمار ‘ ٹریفک نظام درہم برہم

کامونکے :رکشوں کی بھرمار ‘ ٹریفک نظام درہم برہم

جی ٹی روڈ، مین بازار اور سٹی چوک میں بے ہنگم پارکنگ کے با عث گزرنا محال

کامونکے (تحصیل رپورٹر)جی ٹی روڈ، مین بازار اور سٹی چوک میں چنگ چی رکشوں کی بھرمار نے ٹریفک نظام درہم برہم کر دیا ۔ رکشوں کی طویل قطاروں کے باعث سڑک اکثر بلاک رہتی ہے اور گھنٹوں ٹریفک جام معمول بن چکا ہے‘ شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں جبکہ مریضوں اور ایمرجنسی گاڑیوں کو گزرنے میں بھی دشواری پیش آ رہی ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ صورتحال ٹریفک پولیس اور موٹروے پولیس کی کھلی نااہلی اور مجرمانہ غفلت کا منہ بولتا ثبوت بن چکی ہے ، مقامی افراد کے مطابق چنگ چی رکشوں کی بے ہنگم پارکنگ اور بغیر نظم و ضبط کے چلنے سے حادثات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور اب تک کئی قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں مگر اس کے باوجود ٹریفک پولیس اور موٹروے پولیس کی چشم پوشی لمحہ فکریہ ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر یہی غفلت جاری رہی تو مزید قیمتی جانوں کے ضیاع کا خدشہ بڑھ جائیگا۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے اور ذمہ دار اہلکاروں کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ شہر میں ٹریفک کا نظام بحال کیا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں