علی پورچٹھہ2:منشیات فروش گرفتار ‘3کلو سے زائد چرس برآ مد
علی پورچٹھہ(تحصیل رپورٹر )تھانہ علی پورچٹھہ پولیس نے 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے 3 کلو 60 گرام چرس برآمد کر لی۔
تفصیلات کے مطابق رسولنگر کے رہائشی علی رضا مہر سے 1540 گرام جبکہ علی پورچٹھہ کے رہائشی کرامت بلوچ سے 1520 گرام چرس برآمد ہوئی۔ پولیس نے دونوں ملزموں کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ۔ ایس ایچ او مجاہد عباس نے کہا کہ منشیات فروشی جیسے ناسور کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور ایسے عناصر کی جگہ جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہے جو چند پیسوں کی خاطر معاشرے میں زہر گھول رہے ہیں۔