ڈسکہ :چوری کی وار داتوں میں شہری مال وزر سے محروم

ڈسکہ :چوری کی وار داتوں میں شہری مال وزر سے محروم

دھیدووالی میں گھر کا صفایا ، بازار میں خاتون کاپرس ،بھٹی کالونی سے موٹر سائیکل چوری

ڈسکہ ،ہیڈبمبانوالہ (نمائندہ دنیا،نامہ نگار )مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے ، طلائی زیورات، موبائل فونز، موٹر سائیکل ودیگر سامان سے محروم ہوگئے ۔دھیدووالی کا سجاد اقبال اہل خانہ کے ہمراہ شادی پر گیا ہواتھاان کی عدم موجودگی میں گھر کی سیف الماری کھلی ہوئی تھی اور اس سے 4لاکھ روپے ، دوطلائی انگوٹھیاں اور نتھلی چوری ہو گئی ، آڈھا میں شیخ آف سیالکوٹ سے 34ہزار5سو روپے اور موبائل فون چوری ہوگئے ، مریم اپنے والد کے ہمراہ مین بازار میں شاپنگ کیلئے آئی توموٹر سائیکل کیساتھ لٹکے اسکے پرس سے 15ہزارروپے اور موبائل فون چوری ہو گیا۔

مین بازار میں شاپنگ کے دوران کاشف کی والدہ کے پرس سے 8ہزارروپے ، پاسپورٹ اور شناختی کارڈ چوری ہو گیا، سہجو کالا میں ماسٹر منیرسہیل کا ڈیر ے سے موبائل فون چوری کر لیا گیا ، چیمہ کمپلیکس کے قریب محمدرزاق کی گاڑی سے جنریٹر چوری ہو گیا ، سرکلر روڈ پر تکہ شاپ پر سوئے محمدعثمان کے تکیے کے نیچے سے موبائل فون ، بھٹی کالونی میں آکاش مسیح کی گھر کے باہر سے موٹر سائیکل چوری ہو گئی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں