پریس کلب گوجرانوالہ کو پنجاب حکومت کی جانب سے 50لاکھ روپے گرانٹ مل گئی

پریس کلب گوجرانوالہ کو پنجاب حکومت کی جانب سے  50لاکھ روپے گرانٹ مل گئی

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)پریس کلب گوجرانوالہ کیلئے پنجاب حکومت کی جانب سے 50لاکھ روپے گرانٹ کا چیک موصول ہو گیا ، میڈیا ٹا ئون کیلئے گوجرانوالہ پنجاب حکومت کی ترجیحی فہرست میں شامل کر لیا گیا۔۔۔

پریس کلب گوجرانوالہ کے صدر رانا انصر شہزاد، جنرل سیکرٹری سردار ذیشان طاہر، سینئر نائب صدر شفقت عمران اور پی ایف یو جے کے نائب صدر راجہ حبیب الرحمن کی لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری کے ہمراہ وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری سے ملاقات، اس موقع پر سیکرٹری انفارمیشن پنجاب طاہر رضا ہمدانی بھی موجود تھے ، صدر گوجرانوالہ پریس کلب رانا انصر شہزاد نے وزیر اطلاعات کو گوجرانوالہ میں میڈیا ٹا ئو ن بنانے کیلئے درخواست دی جسکو منظور کرتے ہوئے عظمی بخاری نے وعدہ کیا کہ وزیر اعلیٰ سے منظوری لے کر ترجیحی بنیادوں پر بنانے کے لیے کام کریں گی تاکہ لاہور ، اسلام آباد کی طرح گوجرانوالہ کے صحافیوں کو بھی اپنا گھر مل سکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں