سیاسی رہنما ضیااللہ مغل آف واہنڈو ساتھیوں سمیت پیپلزپارٹی میں شامل

سیاسی رہنما ضیااللہ مغل آف واہنڈو  ساتھیوں سمیت پیپلزپارٹی میں شامل

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)سیاسی و سماجی رہنما ضیااللہ مغل آف واہنڈوساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے۔

 انہوں نے پیپلزپارٹی ورکر اتحاد ایکشن کمیٹی سنٹرل پنجاب کے چیف کوآرڈی نیٹر چودھری ارشاد اللہ سندھو سے ملاقات کے بعد باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا ، اس موقع پر پیپلزپارٹی ورکر اتحاد ایکشن کمیٹی سنٹرل پنجاب کے ڈپٹی رابطہ سیکرٹری عبدالجبار ڈھلوں، ضلع و سٹی گوجرانوالہ کے کوآرڈی نیٹر با ئوایوب مہر، محمد رضوان و دیگر بھی موجود تھے ۔ ضیا اللہ مغل نے کہا کہ ملک میں واحد سیاسی جماعت پیپلز پارٹی ہے ،بلاول بھٹو زرداری میرے آئیڈیل لیڈر ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں