علاقائی مسائل کو حل کرنے کیلئے اقدامات کر ینگے :اے سی ملکوال

علاقائی مسائل کو حل کرنے کیلئے  اقدامات کر ینگے :اے سی ملکوال

ملکوال(نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ کمشنر شاہد اقبال سے پریس کلب ملکوال کے وفد نے ملاقات کی ۔ تفصیلات صدر رانا محمد سلیم بوسال کی قیادت میں ملنے والے وفد میں سینئر صحافی عدنان محمود چودھری، راؤ محمد عمران بھی موجود تھے۔

 اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ صحافیوں سے علاقائی مسائل کے بارے میں جانکاری حاصل ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پریس کلب کے ممبران کے ساتھ مل کر علاقائی مسائل کو حل کرنے کیلئے تمام تر اقدامات کریں گے ۔ صدر پریس کلب رانا سلیم بوسال نے کہا کہ ہمیشہ مثبت صحافت کو فروغ دیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں