اے سی آ فس ڈسکہ کال کر نیوالا جعلی سیکشن آفیسر گرفتار
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ایس ایچ او تھانہ سٹی ڈسکہ نعمان احمد بٹر ،سب انسپکٹر ملک احسن اور ٹیم نے جعلی سیکشن آفیسر کو کراچی سے گرفتار کرلیا۔
گزشتہ کچھ روز قبل اسسٹنٹ کمشنر آفس ڈسکہ ایک کال آئی کہ وہ رانا کاشف سیکشن آفیسر سول سیکرٹریٹ سے بات کررہا ہے متعلقہ حلقہ پٹواری منظر علی گل کیحلاف شکایت موصول ہوئی پڑتال کرنے پر علم ہوا کہ رانا کاشف نامی کوئی بھی سیکشن آفیسر موجود نہیں جس پر پو لیس کی جانب سے کارروائی کی گئی۔