سیالکوٹ :نہر میں ڈوبنے سے 17 سالہ نوجوان جاں بحق
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )نہر میں ڈوبنے سے 17 سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا ۔ کھمبرانوالہ کلووال روڈ، تحصیل سمبڑیال میں بھینسوں کو نہلانے کے دوران 17 سالہ نوجوان شان نہر میں ڈوب گیا۔
کھمبرانوالہ کلووال روڈ، تحصیل سمبڑیال میں بھینسوں کو نہلانے کے دوران 17 سالہ نوجوان شان نہر میں ڈوب گیا۔ اطلاع کے مطابق نوجوان کا جوتا نہر میں گر گیا جسے نکالتے ہوئے وہ پھسل کر نہر میں جا گرا۔ریسکیو ٹیمیںآپریشن میں مصروف ہیں ۔