حافظ آباد:بغیر اجازت قربانی کی کھالیں جمع کرنے پر پابندی
حافظ آباد(نا مہ نگار ، نمائندہ دُنیا )ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ عید الالضحیٰ کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی کھالیں جمع کرنے کےلئے ایس او پیز جاری کر د ئیے گئے ہیں ۔
کھالیں جمع کرنے اور خریدو فروخت کی اجازت کے لیے درخواستیں یکم ذی الحج تک ڈی سی آفس میں جمع کر وائی جا سکتی ہیں۔ بغیر اجازت قربانی کے جانوروں کی کھالیں جمع کرنے اور خریدو فروخت پر پابندی ہو گی ۔