علی پورچٹھہ اورڈسکہ میں حادثات ، 2 افراد جاں بحق
علی پورچٹھہ، احمد نگر چٹھہ ، وزیر آ باد ،ڈسکہ (تحصیل رپورٹر، نمائندہ دنیا ، ڈسٹرکٹ رپورٹر ،نامہ نگار )ٹریفک حادثات میں 2 افرا دجاں بحق ہوگئے ۔
ہیڈ خانکی کا رہائشی عدنان عارف اہلیہ اور ساس کے ہمراہ موٹر سائیکل پر وزیرآباد سے واپس گا¶ں جا رہا تھا کہ موضع رنیکے کے قریب سامنے سے آنے والے ڈمپر نے موٹر سائیکل کو کچل ڈالا، عدنان عارف ٹائروں تلے آ کر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ اس کی اہلیہ اور ساس شدید زخمی ہو گئیں۔ عینی شاہدین کے مطابق بے قابو ڈمپر نے اسی دوران سامنے سے آنے والی دوسری موٹر سائیکل کو بھی ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں علی شان سکنہ کوٹ نتھو گجرات بھی شدید زخمی ہو گیا جبکہ دونوں موٹر سائیکلیں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں ، زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال وزیرآباد منتقل کر دیا گیا۔سیالکوٹ روڈ ونجووالی کے قریب ونجووالی کے رہائشی 50 سالہ شبیر احمد موٹر سائیکل کے ساتھ حادثہ میں زخمی ہو گیا ۔ ڈسکہ میں آدمکے چیمہ کے قریب تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے صفائی کرتاستھرا پنجاب کا ورکر جاں بحق ہو گیا۔ 23 سالہ علی حسن سڑک کنارے ڈیوٹی انجام دے رہا تھا تیز رفتار ڈمپر بے قابو ہو کر ورک ایریا میں داخل ہوا اور اسے ٹکر مار دی ، زخمی کو ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا ۔