لدھیوالہ وڑائچ:اغوا کے بعد لڑکی سے زیادتی کے 4 ملزم گرفتار

لدھیوالہ وڑائچ:اغوا کے بعد لڑکی  سے زیادتی کے 4 ملزم گرفتار

لدھیوالہ وڑائچ (نامہ نگار )موبائل سم فروخت کرنے والی لڑکی سے زیادتی ، سی سی ڈی پولیس نے چار ملزموں کو گرفتار کر لیا دو فرار ہوگئے ۔

گزشتہ روز تھانہ لدھیوالہ وڑائچ کے علاقے مغل چک کے قریب موبائل سم فروخت کرنے والی لڑکی سے گینگ ریپ کرنے والے چار ملزموں کو سی سی ڈی پولیس نے گرفتار کر لیا ہے جبکہ دو فرار ہو گئے جن کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں