تتلے عالی:بجلی چوری اور دوسروں کو بیچنے پر گیپکو ملازم کیخلاف مقدمہ
تتلے عالی(نامہ نگار )مرالی والہ میں بجلی چوری اور سہولت کاری کے الزام میں گیپکو ملازم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ۔
کھیالی سب ڈویژن گیپکو ٹیم نے گزشتہ روز مرالی والہ کے علاقہ رتو کی روڈ پر چیکنگ کے دوران کھیالی سب ڈویژن میں تعینات گیپکو ملازم افتخار احمد مین تار سے ڈائریکٹ ٹیوب ویل چلا رہاتھا اس کے ساتھ مدرسہ ،قاری وحید، خوشی محمد،نصیر احمد،نسیم،شوکت،عدنان،ذیشان وغیرہ کے گھروں کو بھی بجلی چوری کر ا رہاتھا اور ان سے بل کی مد میں ماہانہ رقم بھی وصول کر رہاتھا۔