غازی عامر چیمہ کا عرس ،مزار پر زائرین کی حاضری ، پھول چڑھائے
جامکے چٹھہ(نامہ نگار )شہیدِ ناموسِ رسالت غازی محمد عامر عبدالرحمن چیمہ کے 20 ویں سالانہ عرس کی تقریب ساروکی چیمہ میں منعقد ہوئیں ۔
امیر جماعت رضائے مصطفی پاکستان مولانا پیر محمد دا¶د رضوی نے زائرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رسول کریم کی ناموس کیلئے جانیں قربان کرنے والے ہمیشہ کے لئے امر ہو جاتے ہیں اور قیامت تک اُنکا ذکرِ خیر ہوتا ہی رہے گا۔انہوں نے کہا کہ قانون ناموس رسالت میں تبدیلی کی سوچ رکھنے والے ہمیشہ ذلیل و خوار ہوں گے ۔ عُرس کے موقع پر شہید کے مزار پر زائرین کا تانتا بندھا رہا،پھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں۔