ڈسٹرکٹ بار کے زیر اہتمام بار ووکیشنل کورس کا آغاز
گوجرانوالہ ( سٹاف رپورٹر )پنجاب بار کونسل کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ بار کے زیر اہتمام بار ووکیشنل کورس کی افتتاحی تقریب قائداعظم بار ہال میں ہوئی ،صدارت صدر بار رانا فرحان علی خاں نے کی۔۔۔
جبکہ سیکرٹری بار حق نواز ہنجرا ایڈووکیٹ نے سیکرٹری کے فرائض انجام د ئیے ۔تقریب کے مہمان خصوصی ممبران پنجاب بار کونسل رانا سربلند خاں ، چودھری سعید بھٹہ اور ظہیر احمد چیمہ تھے ۔ مقررین نے کہا کہ بار ووکیشنل کورس نئے وکلا کی پیشہ ورانہ تربیت میں اہم کردار ادا کرے گا۔