سرائے عالمگیر میں پٹواری رشو ت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار
گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)اینٹی کرپشن نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے ہمراہ چھاپہ مار کارروائی کرکے پٹواری سرفراز احمد کو20 ہزار روپے رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔
سرکل آفیسر اینٹی کرپشن گجرات نثار احمد نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے ہمراہ سرائے عالمگیر میں کارروائی کی ، ملزم کے قبضہ سے نشان زدہ نوٹ برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ۔