دینی مدارس کے اساتذہ کو نئی ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ ہونا چا ہیے :فرید احمد حقانی
گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)وحدت المدارس الاسلامیہ بورڈ پاکستان کے صدر مولانا فرید احمد حقانی نے کہا ہے کہ دینی مدارس کے اساتذہ کو نئی ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ ہونا چا ہیے۔۔۔
تاکہ مدارس کے طلبا کو جدیدعلوم سے آگاہی ہو، وحدت المدارس الاسلامیہ پاکستان ایک امتیازی تعلیمی بورڈ ہے جو فروغ علم کیلئے کوشاں ہے ، ہم اس بورڈ کے نظم کو مزید بہتر بنانے کا عزم رکھتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ احیا العلوم میں تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔