پاک چائنہ فرینڈ شپ سمر گیمز کیلئے کھلاڑیوں کے ٹرائلز مکمل
گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)پاک چائنہ فرینڈ شپ سمر گیمز 2026 کے انٹر ڈویژن مقابلوں کیلئے 12 مختلف گیمز کے ٹرائلز مکمل کرلئے گئے ہیں۔۔۔
3 روز تک جاری رہنے والے ٹرائلز میں ریجن گوجرانوالہ کے سینکڑوں کھلاڑیوں نے شرکت کی، گوجرانوالہ ڈویژن کی ٹیمیں رواں ماہ لاہور میں ہونے والے مقابلوں میں شرکت کریں گی۔ گرلز اور بوائز کی 12 مختلف کھیلوں فٹ بال، ویٹ لفٹنگ، جمناسٹک، اتھلٹیکس، بیڈ منٹن، ٹیبل ٹینس پنک پونگ میل فیل،وشو ،ٹینس، والی بال ٹیموں کی تشکیل کیلئے ٹرائل لئے گئے ۔