جنرل بس سٹینڈ میں نجی اڈے قائم،آمدو رفت مشکل

جنرل بس سٹینڈ میں نجی اڈے قائم،آمدو رفت مشکل

سٹینڈ کے اندرنالے کے اوپر دکانیں بنا نے سے بارشوں میں نکاسی آب متاثر

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)جنرل بس سٹینڈ میں پرائیویٹ اڈے قائم ہونے سے گاڑیوں کی آمد ورفت میں مشکلات کا سامناہے ۔اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر کو دی گئی درخواست میں بھی کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی ،جنرل بس سٹینڈ کے اندر نالے کے اوپر دکانیں بنا نے سے مون سون بارشوں میں پانی کا نکا س بھی متاثر ہوتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار ٹرانسپورٹرز رانا عمران اور محمد شہباز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ سابق سی او کارپوریشن نے جنرل بس سٹینڈ کے اندرنالے کے اوپر پلاٹس برائے دکانات نیلام کئے ہیں جس پر کچھ لوگوں نے دو دو دکانیں تعمیر کی ہیں اور دکانات کے آگے خالی چھوڑی جگہوں پر لوگوں نے پرائیویٹ اڈے بنا لئے ہیں جو خالی جگہوں پر گاڑیا ں کھڑی کرتے ہیں اور چند ہزار روپے دکانوں کا کرایہ مقرر کروا کر دکانیں بھی تعمیر نہیں ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ جنرل بس سٹینڈ کے ویٹنگ روم کے سامنے پرائیویٹ اڈے والے گاڑیاں کھڑی کر کے سواریاں بیٹھاتے ہیں جس سے گاڑیوں کی آمدو رفت میں مشکلات پیش آتی ہیں۔انہوں نے کمشنر گوجرانوالہ اور ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ جنرل بس سٹینڈ کے اندر قائم پرائیویٹ اڈے ختم کئے جائیں ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں