حافظ آباد:ٹرانسپورٹرز ملی بھگت سے من مانے کرائے لینے لگے
حافظ آباد(نامہ نگار ،نمائندہ دُنیا )حافظ آباد میں ٹرانسپورٹروں نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مقررکردہ کرایہ جات کی دھجیاں اڑادیں۔
ضلع کے تمام روٹس کے علاوہ دیگر شہروں میں جانے والی گاڑیوں نے مالکان نے من مانے کرائے لینا شروع کرد ئیے جس سے مسافر اور عوام ضلعی کو کوسنے لگے جبکہ دوسری جانب ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے سیکرٹری کی جانب سے کارروائیاں فوٹو سیشن تک محدود ہوکر رہ گئیں۔ شہریوں نے الزام عائد کیا کہ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے آفس میں تعینات ایک کلرک ٹرانسپورٹروں سے ملا ہوا ہے جس کی وجہ سے ٹرانسپورٹررز کو من مانے کرایہ جات کی وصولی کی کھلی چھٹی دے رکھی ہے ، حکام نو ٹس لیں اور ٹرانسپورٹرز کیخلاف سخت کارروا ئی کر یں ۔