دریاؤں پر الارم سسٹم لگانے کامنصوبہ فائلوں میں دفن
تتلے عالی(نامہ نگار )سیلاب آگاہی کیلئے دریاؤں پر آلارم سسٹم لگانے کامنصوبہ فائلوں میں دفن ہوگیا ۔تفصیلات کے مطابق حکومت نے گوجرانوالہ ریجن سمیت پنجاب بھرکے دریاؤں۔۔۔
ندی نالوں میں سیلابی صورتحال میں فصلوں کی تباہی مالی وجانی نقصان کو کنٹرول کرنے کیلئے دریائے چناب،دریائے راوی،دریائے جہلم کے مختلف مقامات پر ایمرجنسی آلارم سسٹم متعارف کروانے کا منصوبہ تیار کیا تھا جس کے تحت ڈیوٹی کرنے والے ملازمین کو وائرلیس سیٹ مہیا کئے جانے تھے ۔حکومتی منصوبہ کے مطابق آلارم سسٹم مرحلہ وار لگائے جانے تھے پہلے مرحلے میں سیالکوٹ ،گجرات،گوجرانوالہ،منڈی بہا ﺅالدین،نارووال،وزیر آباد اور حافظ آباد کے دریائے چناب،راوی،جہلم کے سرحدی دیہات میں نصب کئے جانے تھے جو کہ سیلابی ریلے سے قبل ہی ایمرجنسی آلارم بجاکر علاقہ مکینوں کوآگاہ کرناتھا تاکہ وہ اپنے اہل خانہ،مال مویشی کو محفوظ مقامات پر پہنچا سکیں ۔ایمرجنسی آلارم کا مقصد ممکنہ متاثرہ علاقوں کے مکینوں کی جان ومال کا تحفظ یقینی بنایا جانا تھا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ منصوبہ پر عمل درآمد روک دیا گیا ہے ۔