4 منٹ تاخیر سے دکان بندکرنے پر سیل،تاجر اور پیرا فورس آمنے سامنے
کامونکے (تحصیل رپورٹر) مقررہ وقت سے صرف4منٹ تاخیر پر چمڑے کی دکان سیل کیے جانے کا معاملہ،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل دکاندار اور انتظامیہ کا مؤقف سامنے آگیا ۔
دکاندار عبداللہ نے کہا کہ وہ حکومتی ایس او پیز اور مقررہ اوقات کار پر مکمل عمل کر رہے تھے ،سامان سمیٹنے کے بعد رات 8 بج کر 4 منٹ پر شٹر ڈا¶ن کرچکے تھے جس کا ثبوت دکان کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں موجود ہے ۔ دوسری جانب پیرا فورس کے انچارج قدیر احمد نے کہا کہ دکاندار مقررہ وقت سے 4 منٹ لیٹ ہوئے تھے ، اسی بنیاد پر دکان کو سیل کیا گیا۔