ملکوال:جامع مسجد غوثیہ مہریہ رانا چوک میں مدرسہ فیضانِ مدینہ کا افتتاح

ملکوال:جامع مسجد غوثیہ مہریہ رانا چوک  میں مدرسہ فیضانِ مدینہ کا افتتاح

ملکوال(نمائندہ دنیا )جامع مسجد غوثیہ مہریہ رانا چوک میں حاجی رانا شمشاد کے زیرِ انتظام مدرسہ فیضانِ مدینہ کا افتتاح کر دیا گیا۔

ناظرہ قرآن مجید مکمل کرنے والے طلبہ میں اسناد تقسیم کی گئیں۔ مدرسہ کے منتظم مرکزی انجمن تاجران کے سابق صدر رانا محمد شمشاد ہوں گے ۔ مدرسے کا باقاعدہ افتتاح دعوت اسلامی پاکستان کی مرکزی شوریٰ کے رکن عقیل عطاری مدنی اور شہر کے نگران کاشف عطاری نے کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں