سیالکوٹ :گلی محلوں میں متعدد مین ہولز کے ڈھکن غائب
شکایات کے باوجود بھی واسا حکام ٹس سے مس نہ ہوئے ،حکام نوٹس لیں :شہری
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )سیالکوٹ اور گردونواح کے گلی محلوں میں متعدد مین ہولز کے ڈھکن غائب، شکایات کے باوجود بھی واسا حکام ٹس سے مس نہ ہوئے ۔ سیالکوٹ اور گردونواح کے گلی محلوں اور شاہرات پر اکثر وبیشتر مین ہولز کے ڈھکن غائب ہیں۔ شہریوں نے واسا حکام سے متعدد بار شکایات بھی کی ہیں لیکن مین ہولز کے ڈھکن نہ لگائے گئے ہیں۔ گورنمنٹ علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال کمشنر روڈ ایمرجنسی کے باہر ، پل ایک چوک، شہاب پورہ روڈ پر ڈھکن نہ ہونے کے باعث کوئی حادثہ رونما ہوسکتا ہے ۔ شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔