حال ہی میں تعمیر جامکے روڈ ڈسکہ پر گٹروں کے ڈھکن ٹوٹنے لگے
موترہ(نامہ نگار ) ڈسکہ میں حال ہی میں لاکھوں روپے سے تعمیر ہونیوالے جامکے روڈ پر گٹروں کے ڈھکن ٹوٹ گئے ، افتتاح صوبائی وزیر بلدیات نے کیا تھا ۔
نئے تعمیر ہونیوالے جامکے روڈ پر گٹروں کے ٹوٹے ہوئے ڈھکن میونسپل کمیٹی اورذمہ دار وں کا منہ چرا رہے ہیں یہ گٹروں کے ٹوٹے ہوئے ڈھکن حادثات کابھی موجب بن رہے ہیں ۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیاہے کہ ٹوٹے گٹروں کے ڈھکنوں کا نوٹس لیاجائے اورذمہ داروں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے ۔