وزیرآباد:ستھرا پنجاب کی زیرو ویسٹ مہم کے سلسلہ میں آ گاہی واک
وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے صفائی ورکرز کی جانب سے ستھرا پنجاب کی خصوصی زیرو ویسٹ مہم کے سلسلہ میں واک کا اہتمام کیا گیا۔۔۔
جس کا مقصد علاقے کو نہ صرف صاف ستھرا بنانا ہے بلکہ اس کے لیے عوامی سطح پر آگاہی دینا بھی ہے کہ وہ کوڑے کرکٹ کو کھلے عام پھینکنے کے بجائے مقرر کردہ پوائنٹس یا صفائی ورکرز کے حوالے کریں۔ اس موقع پر آپریشن منیجر عامر بشیر نے کہا کہ شہری کچرا کھلے عام نہ پھینکیں وہ اپنے کچرے کو دور ٹو ڈور کولیکشن کے دوران صفائی ورکرز کے حوالے کریں یا مختلف مقامات پر نصب کنٹینرز میں پھینکیں ۔