گجرات:جانوروں کے سیل پوائنٹس پرانتظاما ت کا جائزہ

گجرات:جانوروں کے سیل پوائنٹس پرانتظاما ت کا جائزہ

لالہ موسیٰ اور کھاریاں کی مویشی منڈیوں میں ویٹرنری کیمپس قائم کر دئیے گئے

گجرات(نامہ نگار ، سٹی رپورٹر )اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں احمد شیر گوندل کی زیر صدارت عیدالاضحیٰ انتظامات اور عارضی سیل پوائنٹس کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈی ایس پی، چیف آفیسرز، لوکل گورنمنٹ، ستھرا پنجاب اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسر وں نے شرکت کی۔اجلاس میں عیدالاضحیٰ کے دوران قربانی کے جانوروں کیلئے قائم عارضی سیل پوائنٹس پر انتظامات، صفائی، سکیورٹی اور دیگر سہولیات کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر متعلقہ اداروں کو فوکل پرسنز نامزد کرنے اور سیل پوائنٹس پر آن سائٹ سٹاف تعینات کرنے کی ہدایت جاری کی گئی تاکہ تمام مقامات مکمل طور پر فعال رہیں۔ علاوہ ازیں ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر طاہر عزیز کی ہدایت پر عیدالاضحیٰ کے موقع پر جانوروں کی صحت اور شہری سہولت کیلئے لالہ موسیٰ اور کھاریاں کی مویشی منڈیوں میں ویٹرنری کیمپس قائم کر د ئیے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں