گورنمنٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین ملکوال ڈویژن کا پانچواں بہتر ین ادارہ قرار

گورنمنٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین  ملکوال ڈویژن کا پانچواں بہتر ین ادارہ قرار

ملکوال(نمائندہ دنیا )گورنمنٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین ملکوال نے گوجرانوالہ ڈویژن کے کالجز میں پانچویں پوزیشن حاصل کرلی ۔

کالج کو ڈویژن گوجرانوالہ میں ٹاپ رینکنگ کے ساتھ بہترین کالج قرار دے دیا گیا ۔ رکن قومی اسمبلی ناصر اقبال بوسال، مرکزی انجمن تاجران کے سینئر نائب صدر عدنان محمود چودھری، نائب صدر خرم شہزاد بھلر، زاہد محمود بھیروی، پریس کلب کے صدر رانا محمد سلیم بوسال نے کالج انتظامیہ اور طالبات کو مبارکباد دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں