پٹواریوں کی ہڑتال کے با عث سائلین مشکلات کا شکار
مطالبات کی منظو ری تک ہرتال جاری ، دفاتر میں تالہ بندی بھی ہوگی:رہنما
وزیرآباد، لالہ موسی ٰ (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نمائندہ دنیا )صوبائی صدر انجمن پٹواریاں پنجاب کی ہدایت پر ہڑتالی کیمپ وزیرآباد میں اجلاس منعقد ہوا جس میں صدر پنجاب شاہد انصر گورائیہ،تحصیل وضلع وزیرآباد کے صدر حافظ شبیر احمد،تحصیل صدررا¶ محمد عرفان،جنرل سیکرٹری ملک فرخ، محمد ایوب چہل،سید طاہر عباس شاہ،آفتاب احمد چٹھہ،غلام دستگیر،رانا عظیم اجمل،شبیر گوندل،محمد احتشام سمیت دیگر پٹواریوں نے شرکت کی۔احتجاج کے تیسرے دن اجلاس میں باہمی مشاورت سے فیصلہ کیا گیا کہ مطالبات کی منظو ری تک قلم چھوڑ ہرتال رہے گی ، دفاتر میں تالہ بندی بھی کی جائے گی۔ کھاریاں میں انجمن پٹواریاں تحصیل کھاریاں کے صدر راجہ غلام فرید کی قیادت میں ہڑتال جاری ہے ،جس سے زمینوں کی فرد،انتقال ودیگر مسائل کیلئے آنے والی سائلین مشکلات کا شکار ہیں،صدر پٹواری ایسوسی ایشن تحصیل کھاریاں راجہ غلام فرید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پٹواریوں کی سکیل اپ گریڈیشن کی 11 سال پرانی سمری پر تاحال عملدرآمد نہیں کیا گیا، جس کے باعث احتجاج کا دائرہ وسیع ہو رہا ہے ،ان کا کہنا ہے کہ 2015 کی سکیل اپ گریڈیشن سمری پر عملدرآمد، محکمہ انہار کے پٹواریوں کی طرز پر 11 واں سکیل اور دفتری الا¶نس میں اضافہ ان کے بنیادی مطالبات ہیں، جن کی منظوری تک ہڑتال جاری رہے گی۔