اویس قرنی روڈ ڈمپنگ پوائنٹ ختم کیا جائے :جماعت اسلامی

اویس قرنی روڈ ڈمپنگ پوائنٹ ختم کیا جائے :جماعت اسلامی

فرقان عزیزبٹ نے ڈمپنگ پوائنٹ پرٹرالیوں کو کوڑا پھینکنے سے بھی روک دیا

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)امیرجماعت اسلامی پی پی 64گوجرانولہ فرقان عزیزبٹ نے کہاہے کہ اویس قرنی روڈ ڈمپنگ پوائنٹ پرکوڑے کے ڈھیر کلین اور گرین گوجرانوالہ کے ماتھے پر کلنک کا ٹیکہ ہے ، تعفن اور گندگی کی وجہ سے بچے اور بوڑھے شدید بیمار ہو رہے ہیں مگرویسٹ مینجمنٹ ٹس سے مس نہیں ہو رہی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈمپنگ پوائنٹ پراحتجاجی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرمیاں نذیراحمد،میاں عباس رحمانی،سرور ڈار،آصف ہنجرا ودیگر بھی موجود تھے ۔انہوں نے کہا کہ رہائشی علاقے کے اس ڈمپنگ پوائنٹ پر کوڑے کے ڈھیروں کی وجہ سے نہ آئے روز حادثات اور آمد و رفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے بلکہ اور گندگی کی وجہ سے مہلک بیماریاں پھیلنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے ،عوام کی صحت کے ساتھ کھلواڑ بند کیا جائے ۔فرقان عزیزبٹ نے ڈمپنگ پوائنٹ پرٹرالیوں کو کوڑا پھینکنے سے بھی روک دیا۔انہوں نے ستھرا پنجاب پروگرام کی دعویدار پنجاب حکومت اور گوجرانولہ کو کلین اور گرین بنانے کے لیے ایڑی چوٹی کازورلگانے والے ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا کہ ڈمپنگ پوائنٹ کو فوری آ بادی سے باہر منتقل کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں