گورنمنٹ ہائی سکول منڈیکی گورائیہ میں کمپیوٹر ٹیک لیب کا افتتاح
منڈیکی گورائیہ ،ڈسکہ (نامہ نگار ،نمائندہ دنیا )گورنمنٹ ہائی سکول منڈیکی گورائیہ کیلئے 16 کمپیوٹر پر مشتمل کمپیوٹر ٹیک لیب کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔
کمپیوٹر ٹیک لیب کی افتتاحی تقریب سکول کے ہال میں منعقد کی گئی تقریب کے مہمان خصوصی سابق ضلعی ناظم جمیل اشرف ،اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ سعدیہ جعفر، سی ای او ایجوکیشن سیالکوٹ محمد سعید اصغر،ڈی او سیکنڈری سیالکوٹ رانا رمضان عتیق تھے ۔