28 سال قبل پاکستان ایٹمی قوت بن کر ابھرا :ثمن اعجاز

28 سال قبل پاکستان ایٹمی  قوت بن کر ابھرا :ثمن اعجاز

وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )یوم تکبیر کی 28ویں سالگرہ کے موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ثمن اعجاز نے قوم کو یومِ تکبیر کی دلی مبارکباد پیش کی ہے ۔

یومِ تکبیر 28 مئی 1998ء کے اُس تاریخی دن کی یاد دلاتا ہے جب پاکستان ایٹمی قوت بن کر ابھرا ۔ یہ عظیم سنگِ میل قومی اتحاد، استقامت اور وطنِ عزیز کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور قومی وقار کے تحفظ کے غیر متزلزل عزم کی علامت ہے ۔اس موقع پر سرور چوہان صدر پرچم ویلفیئر فاؤنڈیشن نے کہا یہ تاریخی کامیابی مدبر قیادت، پاکستانی سائنسدانوں اور انجینئرز کی غیرمعمولی خدمات اور مسلح افواج و عوامِ پاکستان کی قربانیوں کا روشن ثبوت ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں