ٹریک عبور کرتے موٹر سائیکل سوار ٹرین سے ٹکرا کر جاں بحق

 ٹریک عبور کرتے موٹر سائیکل سوار ٹرین سے ٹکرا کر جاں بحق

چک بہادر روڈ پر خانقاہ ڈوگراں کا رہائشی ذوالفقار زندگی ہارگیا،ساتھی فتح دین زخمی

لالیاں (نمائندہ دنیا)ریلوے ٹریک کراس کرتے موٹر سائیکل ٹرین سے ٹکرا گیا ،ایک شخص جاں بحق ،دوسرا زخمی ہوگیا ۔تفصیلات کے مطابق موٹر سائیکل سوار دو افراد چک بہادر روڈ پر ریلوے ٹریک عبور کر رہے تھے کہ سرگودھا سے چنیوٹ کی طرف جانے والی ملت ایکسپریس کی زد میں آ گئے جس سے خانقاہ ڈوگراں کا رہائشی 55 سالہ ذوالفقار موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ اس کا ساتھی سلانوالی کا رہائشی فتح دین ٹکر لگنے سے دور جا گرا اور شدید زخمی ہو گیا جسے فوری تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال لالیاں منتقل کر دیا گیا جبکہ ضروری کارروائی کے لیے متوفی کی لاش کو لالیاں پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں