بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنیوالا گرفتار
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والے کو گرفتار کر لیا گیا۔
تھانہ سول لائن کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بغیر لائسنس مین روڈ پر ڈرائیونگ کرنے والے شہری کو گرفتار کرلیا۔ جو دیگر ٹریفک کیلئے خطرے کی علامت بنا ہوا تھا۔ جس کیخلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی بھی شروع کر دی گئی ۔