پھالیہ:پو لیس مقابلہ ، 3اشتہاری زخمی حالت میں گرفتار

پھالیہ:پو لیس مقابلہ ، 3اشتہاری زخمی حالت میں گرفتار

رضوان عرف جانی، مظہر اور نواز ہسپتال منتقل ،کئی مقدمات میں مطلوب تھے

پھالیہ (نامہ نگار )تھانہ قادر آباد پولیس نے مقابلے کے دوران 3 خطرناک اشتہاری ملزموں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاؤالدین کامران عامر خان کی ہدایت پر کریک ڈاؤن کے دوران تھانہ قادر آباد کی حدود میں پولیس اور اشتہاری ملزموں کے درمیان مقابلہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 3اشتہاری ملزم زخمی ہو گئے ۔ گرفتار ملزموں کی شناخت رضوان عرف جانی، مظہر اور نواز کے نام سے ہوئی ۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم منشیات فروشی، ناجائز اسلحہ، چوری اور راہزنی سمیت متعدد سنگین مقدمات میں مطلوب تھے ۔ کارروائی کے دوران ملزموں کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دورانِ تفتیش اہم انکشافات متوقع ہیں۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کامران عامر خان نے کامیاب کارروائی پر پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں