ممتازبزنس مین حاجی صابرحسین کی روح کوایصال ثواب کیلئے اجتماعی دعا
گجرات(سٹی رپورٹر )دبئی کے ممتازبزنس مین حاجی صابرحسین کی روح کوایصال ثواب کیلئے اجتماعی دعا مسجد قرطبہ اسلامک سنٹر میں ہوئی
جماعت اسلامی پنجاب کے امیرڈاکٹرطارق سلیم نے اجتماعی دعا میں خصوصی شرکت کرتے ہوئے فلسفہ موت وحیات پرمفصل اندازمیں روشنی ڈالی۔ انہو ں نے خطاب کرتے ہوئے حاجی صابر حسین کی سماجی اور خدمت انسانیت کے میدان میں گرانقدر خدمات کو سراہا۔