راہوالی:چوری کی وار داتوں میں شہری مال وزر سے محروم

راہوالی:چوری کی وار داتوں  میں شہری مال وزر سے محروم

راہوالی (نامہ نگار،نمائندہ دنیا)تھانہ کینٹ کے علاقہ سے چوری کی 7وارداتوں میں نامعلوم افراد شہریوں کا ہزاروں روپے کا گھریلو سامان لے گئے ۔

 کوٹ بارے خاں کے عجب خاں کے گھر سے 30ہزار روپے کا گھریلو سامان ، تلونڈی کھجور والی کے زمیندار افتخار احمد کے ڈیر ے سے ڈونکی پمپ، DHAکے ڈاکٹر دانیال کے گھر سے 10ہزار روپے ، کینٹ کے رہائشی نعمان کا موبائل فون، ٹھٹھہ داد کے مصطفی کا موبائل فون، فضل سنٹر سے محمد عالم کا موبائل فون، عثمان پارک کوٹ شاہاں کے سلیمان کا موبائل فون چوری ہو گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں