ترقی اور استحکام کیلئے بین المذاہب ہم آہنگی ناگزیر :اشفاق نذر
پاکستان کے قیام کیلئے بزرگوں نے بے شمار قربانیاں دی تھیں:بشپ زاہد بشیر
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )وزیراعظم سے ایوارڈ یافتہ کلین گرین پاکستان انڈیکس کے قومی چیمپئن و سماجی رہنما محمد اشفاق نذر نے کہا ہے کہ پاکستان اور قوم کی تعمیر و ترقی خوشحالی واستحکام کیلئے بین المذاہب کے درمیان ہم آہنگی بہت ضروری ہے پاکستان ہم سب کا ہے اور قومی پرچم کے تلے ہمیں متحد اور ایک ہوکر ملکی و قومی ترقی میں بڑھ چڑھکر حصہ لینا ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیصل آباد سے آئے ہوئے بشپ زاہد بشیر گل بشپ آف پاکستان میتھوڈسٹ چرچ اور پاسٹر شکیل اختر سے گفتگو کے دوران کیا۔پاسٹر سہیل جان اور پاسٹر کلیم اختر بھی وہاں موجود تھے ۔بشپ زاہد بشیر گل نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان کے قیام کیلئے ہمارے بزرگوں نے بے شمار قربانیاں دی تھیں آب پاکستان کے دفاع،سلامتی اور حفاظت کیلئے ہم اپنی جان و مال قربان کرنے کا بھرپور جذبہ رکھتے ہیں ہم ملک و قوم کیلئے ہر طرح کی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں لیکن پاکستان پر آنچ نہیں آنے دینگے کیونکہ پاکستان ہماری آن،جان اور پہچان ہے اس کی حفاظت ہماری اولین ترجیحات ہے ۔