نوشہرہ ورکاں :کار کی ٹکر موٹر سائیکل سوار جاں بحق ،ساتھی زخمی
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا ) کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ،ساتھی زخمی ہو گیا۔
کھیالی بائی پاس کا رہائشی 32 سالہ حسن علی کزن تنویر کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ مرالیوالہ کے قریب یو ٹرن پر تیز رفتار کار نے ٹکر ماری جس سے حسن علی شدید زخمی ہو گیا جس کو ڈسٹرکٹ ہسپتال گوجرانوالہ منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔