منڈیکی گورائیہ:سابق یوسی وائس چیئرمین پر تشدد ، 3افراد کیخلاف مقدمہ

 منڈیکی گورائیہ:سابق یوسی وائس چیئرمین پر تشدد ، 3افراد کیخلاف مقدمہ

منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار )سابق یوسی وائس چیئرمین کو تشددکانشانہ بنانے پر 3افراد کیخلا ف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

 گاگا کلاں کے سابق یوسی وائس چیئرمین عنصر نے پولیس کودرخواست دی کہ وہ جامع مسجد میں نماز جمعہ ادا کرکے فارغ ہواتو اسی دوران عقبی صف میں موجود اسد’فہد’مشتاق عرف اسحاق آگئے اور حملہ آور ہوگئے اور ہوروں مکوں سے تشددکانشانہ بنانا شروع کردیا وجہ عناد یہ بتائی جاتی ہے کہ ملزم مشتاق مسجد کی کمیٹی کاممبر ہے جو اکثر مسجد کے انتظامات میں خلل ڈالتا ہے اس کو مسجد کی کمیٹی سے فارغ کردینے کاکہاتھا جس کا ملزموں کو رنج تھا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں