حافظ آباد:غیر قانونی ذخیرہ گندم کی 80ہزار بوریاں برآ مد
جلال پور بھٹیاں میں پیرا فورس کی کا رروائی ،گندم کی مالیت 65کروڑ سے زائد
حافظ آباد(نامہ نگار ، نمائندہ دنیا )جلال پور بھٹیاں میں پیرا فورس نے ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق اور ڈائریکٹر فوڈ پنجاب امجد حفیظ کے ہمراہ آپریشن کر کے مختلف گوداموں میں غیر قانونی طور پر ذخیرہ کی گئی 80ہزار سے زائد گندم کی بوریاں قبضہ میں لے لیں ۔قبضہ میں لی گئی گندم کی مالیت 65کروڑ روپے سے زائد بتائی جا رہی ہے اور یہ گندم متعدد با اثر افراد نے اپنے گو داموں میں غیر قانونی طور پر ذخیرہ کر رکھی تھی۔ ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق اور پیرا فورس کے انچارج اشفاق احمد نے کہا ہے کہ جو بھی گندم کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزی میں ملوث پایا گیا، اس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔