کنٹونمنٹ بورڈ میں ٹکٹ میرٹ پر دینگے :شازیہ فرید
اعلیٰ قیادت کو چاہیے کہ نظریاتی کارکنوں کو میدان میں اتاریں :خواجہ سرمد
راہوالی (نامہ نگار)ملکی ترقی و خوشحالی عوام کیلئے تعمیراتی و ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اور نظریاتی کارکنان کی حوصلہ افزائی کرنا مسلم لیگ ن کا انقلابی منشور ہے یہی وجہ ہے کہ عوام اپنے قائد میاں نواز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز کا ساتھ دے کر انقلابی منشور کو عملی جامہ پہنا رہے ہیں ان خیالات کا اظہار ایم این اے شازیہ فرید، سابق ایم پی اے پیر غلام فرید، پیر عامر فرید نے کنٹونمنٹ بورڈ کی وارڈ نمبر 4ڈھینگرانوالی، ڈی سی کالونی، گرین ٹاؤن سے امیدوار برائے ممبر خواجہ سرمد رضا نائیک سے اپنے مرکزی دفتر میں ملاقات کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر خواجہ سرمد رضا نائیک جو پرائس کنٹرول کمیٹی پنجاب کی چیئرپرسن سلمیٰ رحمت بٹ کے بھائی ہیں نے مسلم لیگ ن سے اپنی نظریاتی وابستگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کے آنے والے کنٹونمنٹ بلدیاتی انتخابات 2026میں اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوانوں کی اشد ضرورت ہے جو مسلم لیگ ن کے پاس ایسے تعلیم یافتہ امیدواران برائے ممبران کنٹونمنٹ بورڈ موجود ہیں اس لیے اعلیٰ قیادت کو چا ہیے کہ ٹکٹیں تقسیم کرتے وقت میرٹ کو ترجیح دیں جس پر ایم این اے شازیہ فرید نے یقین دہانی کرائی کہ میاں نواز شریف امیدوار وں کی صلاحیتوں کا خود جائزہ لیتے ہوئے ٹکٹیں خود تقسیم کرینگے ۔