حکومتی فسطا ئیت حوصلے پست نہیں کرسکتی :عثمان ڈار

حکومتی فسطا ئیت حوصلے پست نہیں کرسکتی :عثمان ڈار

ملک آئین و قانون کے مطابق چلے گا تو ہی بہتری آئیگی:عید ملن پارٹی سے خطاب

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )سابق مشیر برائے وزیراعظم امور نوجوانان عثمان ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ملک میں جمہوری اقدار کے فروغ اور حقیقی آزادی کی جدوجہد کررہی ہے جسے ہر حال میں جاری رکھا جائیگا حکومتی فسطائی ہتھکنڈے اور انتقامی کارروائیاں حوصلے پست نہیں کرسکتیں ،ملک آئین و قانون کے مطابق چلے گا تو ہی بہتری آئے گی پی ٹی آئی کو دیوار سے لگانے کی خاطر کی جانیوالی غیر آئینی و غیر قانونی کارروائیاں ملک وقوم کے مفاد میں نہیں، پاکستان کے باشعور عوام حکومتی کارروائیوں سے آگا ہ ہیں اور تحریک انصاف کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جناح ہاؤس میں عید ملن پارٹی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرمرکزی رہنما عمر ڈار، ٹکٹ ہولڈر مہر کاشف، ڈویژنل جنرل سیکرٹری انصاف لائرز فورم چودھری طاہر سلطان، پی ٹی آئی کے سٹی صدر میاں اعجاز جاوید، جنرل سیکرٹری چودھری الطا ف نے بھی خطاب کیا۔ مہر کاشف نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کارکنوں کو خوفزدہ کرنے کی کوششیں نہ پہلے کامیاب ہوئیں نہ اب ہوں گی قوم حکمرانوں سے سوال کررہی ہے کہ پی ٹی آئی نے ایسا کون سا غیر آئینی مطالبہ کیا ہے جو حکمرانوں کیلئے قابل قبول نہیں ۔ طاہر سلطان، پی ٹی آئی کے سٹی صدر میاں اعجاز جاوید، جنرل سیکرٹری چودھری محمد الطا ف نے کہا کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان ودیگر قائدین کے خلاف جھوٹے مقدمات فوری طور پر ختم کرکے انہیں رہا کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں