گجرات :پولیس پر فائرنگ کرنیوالا زخمی حالت میں گرفتار
38مقدمات میں مطلوب پاکپتن کا رہائشی بلال کو ساتھی کی گولی لگی ، ہسپتال منتقل
گجرات(سٹی رپورٹر )پولیس پر فائرنگ کرنے والا خطرناک ملزم زخمی حالت میں گرفتار ملزم ڈکیتی، رابری اور چوری کے 38سنگین مقدمات میں مطلوب نکلا۔ تھانہ صدر سرائے عالمگیر کے علاقہ تھون میرہ میں پولیس ناکہ بندی کے دوران مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو روکنے کی کوشش کی گئی ۔ملزموں نے رکنے کے بجائے پولیس پارٹی پر سیدھی فائرنگ کر دی مسلح افراد فائرنگ کرتے ہوئے سمبلی کی جانب فرار ہو گئے سرچ آپریشن کے دوران نہر کی پٹڑی سے ایک ملزم زخمی حالت میں ملا جس کی شناخت محمد بلال سکنہ پاکپتن کے نام سے ہوئی۔ زخمی ملزم کے گھٹنے پر ساتھی کا فائز لگا ،گرفتار ملزم کے خلاف گجرات اور پاکپتن میں 38 سنگین مقدمات درج ہیں ملزم کے قبضہ سے 30 بور پستول بھی برآمد کر لیا گیازخمی ملزم کو فوری طبی امداد کیلئے THQ ہسپتال سرائے عالمگیر منتقل کر دیا گیا۔ ڈی پی او کا کہنا ہے کہ شہریوں کو اسلحہ کے زور پر لوٹنے والے لٹیروں اور ڈاکوؤں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا ، ڈی پی او کا کہنا تھا کہ شہریوں کے تحفظ اور جرائم کے خاتمے کیلئے بھرپور کارروائیاں جاری رہیں گی ۔