حافظ آباد:عید پر سکیور ٹی کے مثالی انتظامات پر پو لیس کو خراج تحسین

حافظ آباد:عید پر سکیور ٹی کے مثالی  انتظامات پر پو لیس کو خراج تحسین

حافظ آباد(نامہ نگار ، نمائندہ دُنیا )عیدقربان کے موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کامران حمید کی جانب سے ضلع بھر میں سکیو رٹی کے فول پروف اور مثالی انتظامات کی وجہ سے ضلع میں امن وامان کی فضا برقراررہی جس پر انکی کاوشوں کو جتنا بھی سراہاجائے وہ کم ہے ۔

ان خیالات کا اظہار رانا خالد محمود کی زیر صدارت عوامی محاذ کے ایک اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ ڈی پی او کی جانب سے عید کے ایام میں نہ صرف ضلع کے داخلی وخارجی راستوں پر سخت چیکنگ کو یقینی بنایا گیا بلکہ اسکے ساتھ ساتھ ون ویلنگ اور اسلحہ کی نمائش کو روکنے کے لئے خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دی گئیں جس سے ضلع بھر میں کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں